گلگت (پ ر) عوامی شکایات گرانفروشوں اور خو ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گیرا تنگ، قندیل زہراء نے دو درجن سے زائد خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر گلگت شہر کے مختلف مارکیٹوں پر بلدیہ فورس کے ہمراہ چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دودرج سے زائد منافع خور دکانداروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ عاطف اللہ خان کی عدالت میں پیش کردیا، عاطف اللہ خان نے اوپن ٹرائل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر موقع پر نوٹس دیتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردئے، انہوں نے ٹرائل کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ خود ساختہ مہنگائی کرنا پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور قابل سزا جر م ہے لہذا دکاندار حضرات آئندہ کیلئے اپنے آپ کو اس موذی شئے سے دور رکھیں ورنہ اگلی دفعہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کا ٹھکانہ جیل اور دکان سیل ہوگی
