
ہڑپہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 1/ 10 ایل کے نمبردار اور سماجی و سیاسی رہنما حاجی محمد امین کا ہڑپہ کی فلاح کیلئے ایک اور احسن اقدام سرور فاؤنڈیشن کو سکول تعمیر کے لیے دو ایکڑ زمین عطیہ کردی
حاجی محمد امین نے اس سے پہلے قبرستان اور بچوں کے کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کو بھی کی دو ایکڑ قیمتی رقبہ وقف کر رکھا ہے انہوں نے سکول کو دیے گئے رقبے کا اعلان گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورہ ساہیوال کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا ۔۔۔
ہڑپہ(چوہدری آ صف ندیم سے ) تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جمعرات کے روز ساہیوال میڈیکل کالج اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا گورنر پنجاب کے دورہ کے موقع کی مناسبت سے ہڑپہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی کارکنوں اور رہنماؤں نے حاجی محمد امین جن کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں میں ہونے کے ساتھ ساتھ حاجی محمد آمین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے بھی قریبی ساتھی جانے جاتےہیں یاد رہے عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے ابتدائی ایام میں نہ صرف حاجی محمد امین کے گھر واقع ایک 1/10/Lمیں تشریف لائے اور انہیں نہ صرف تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی بلکہ ان کی سیاسی بصیرت اور حلقہ میں ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کو بےحد ضروری قرار دیا حاجی محمد امین علاقہ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ ہی علاقہ کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی مثال بچوں کے گراؤنڈ قبرستان اور اب بچوں کے اسکول اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لیے سرور فاؤنڈیشن کو دو ایکڑ کی قیمتی اراضی کا عطیہ دیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فوری کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی جس پر اہل علاقہ نے حاجی محمد امین اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب بالخصوص سرور فاؤنڈیشن کی خدمات کو خوب سراہا
