گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے گا۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان
پشاور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سماج بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کیا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنیوالے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزاء ہوگی معاشی، نفسیاتی و جنسی دباو خواتین پر تشدد کے ذمرے میں آئینگے بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ، معقول معاونت فراہم کریگی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے گا تشدد ہونے کی صورت میں 15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی بل میں عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر بھی 1سال قید اور 3لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا گھریلو تشدد بل کا بل اسمبلی سے پاس کرکے صوبے کیلئے قانون بنا دیا.
