حکومت کاروباری طبقے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کریں,سبین ملک

Spread the love

نوجوان نسل کے بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

بلوچستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان سوشل ورکر و گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندہ محترمہ سبین ملک نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے بنیادی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ نوجوان نسل صنعت و تجارت کے زریعے اگے جا سکے صنعت و تجارت کی بہتری سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان سوشل ورکر محترمہ سبین ملک نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار یورپ کے ساتھ کاروباری اور معیشت کے حوالے سے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت وقت کاروباری برادری کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کریں تا کہ ملکی معیشت میں بہتری اسکے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون نے کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچایا ہے لیکن مستقبل میں بہتری کے حوالے سے تاجروں اور دیگر کاروباری طبقے کی اکثریت پرآمید نظر آتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں