جس میں سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماوں کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاراچنار(بیورو رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عابد الحسینی ، حاجی عابد حسین ،علی جواد ، جلال بنگش ،سید مفید حسین میاں اور دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع کرم خصوصا پاراچنار کے لوگ قسما قسم مسائل سے دوچار ہیں اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے مسائل سے مسلہ کشمیر کی شکل اختیار کر جاتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے مقررین کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل وقتا فوقتاً خونریز جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی جاتی ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جبکہ بدقسمتی سے بار بار ان چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے ہونے والے جھڑپیں کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جاتا ہے جس سے نہ صرف علاقے کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ قیمتی افراد بھی ان جھڑپوں کے نذر ہوجاتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ اب تک ہونے والے لڑائی میں ڈاکٹروں اور علماء سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور مزید وہ اس قسم حالات برداشت نہیں کر سکتے مقررین کا کہنا تھا کہ تحصیل علی زئی اور عملکوٹ سے لیکر بالش خیل تک لوئر کرم کے علاقے پر قسم سہولیات سے محروم ہیں جبکہ پاراچنار ہسپتال میں سو سے زائد اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے یہ ہسپتال مریضوں کے علاج کے حوالے سے فعال کردار ادا نہیں کرسکتا اس لئے حکومت ہسپتال سمیت دیگر اداروں کو فعال بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔
