وزیرآباد ( نامہ نگار ) تعمیری سوچ کے حامل اساتذہ قوم کا سرمایہ ھیں.مثبت فکری تربیت سے روشن مستقبل کی تعمیر ممکن ھے. نئی نسل کی نصابی تعلیم کے ساتھ کردار سازی والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ھے.ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پبلک ھائی سکول وزیرآباد کے پرنسپل قاضی محمد ایوب نے سینئر سائنس ٹیچر میاں ممتاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ھوے کیا .مہمان خصوصی میاں ممتاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادرعلمی میں 31 سال سے زائد عرصہ استاد کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینا ان کے لئے اعزاز ھے اور طلباء کی اسلامی خطوط پر مبنی تربیت سے ملک کو مضبوط فکر کی حامل قوم دی جا سکتی ھے. انہوں نے کہا کہ رزق حلال اور فرائض کی لگن دیانتدار استاد کی زندگی کا مشن ھوتا ھے اور عظیم تر پاکستان کی تعمیرو تکمیل کے لئے ھمیں من حیث القوم جہدوجہد کرنے کی ضرورت ھے. انہواں نے ساتھی اساتذہ کو تلقین کی وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ھو کر خدمت کے اس مشن پر عمل پیرا ھوں تقریب سے ملک زاہد خلیل، محمد صفدر بٹ، صابر حسین چیمہ اور دیگر اساتذہ نے خطاب کیا .اس موقع پر سکول سٹاف کی جانب سے میاں ممتاز احمد کو تحائف دئے گئے
