جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم اسلام امن، برداشت، صبراور انسان دوستی کا دین ہے جو ایک دوسرے کے نظریات کے احترام کا درس دیتا ہے، ملک ِ پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے،اس لئے ملک میں بسنے والے تمام مسالک کے لوگ امن کے داعی ہیں،ان خیالات کا اظہار علامہ عارف حسین واحدی اور مولٰنا محمد رضا نقوی نے حوذہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں جاری عشرہ فاطمیہ کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے کہا کہ نبی رحمتؐ کی آل اور اصحابِ باوفانے دین اسلام کی سربلندی اور ترویج کے لئے جو قربانیاں دیں وہ تاقیامت یاد رکھی جائیں گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اُن کے فرمودات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔
