عمران خان اپنے جرم کو ایجنٹوں کے سر ڈال رہا ہے, سابق وزیر اعظم نواز شریف

Spread the love

لندن(عارف چودھری)
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ ’عمران خان مجرم ہے، اور وہ اپنے نواز شریف نے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے میں چھ سال کی تاخیر پر استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کیوں اس معاملے پر فیصلہ نہیں کر رہا ہے جبکہ ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کیوں اور کس کے کہنے پر گھبرا رہا ہے، کیوں گریز کر رہا ہے۔‘

نواز شریف: سیاسی انجنیئرنگ کی فیکٹریاں بند کرو، فوج کو متنازع نہ بناؤ
نواز شریف کے جنرل قمر باجوہ پر ن لیگ حکومت کو ’رخصت‘ کرانے، عمران خان حکومت کے لیے ’جوڑ توڑ‘ کرنے کے الزامات
’عوام الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے میں شریک ہوں‘
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوام سے کہا کہ پی ڈی ایم (حزب اختلاف کی 11 جماعتوں کا اتحاد جسے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کہا جاتا ہے) نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس میں بھرپور حصہ لیں اور پاکستان کو ناانصافیوں سے نجات دلائیں۔ ‘
نواز شریف کے مطابق بددیانتی، خیانت، فراڈ اور کرپشن کے اس اقدام کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور قوم اس پر بھرپور احتجاج کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’اس کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے جنھوں نے ایک بددیانت شخصں کو ملک پر مسلط کرنے کے بعد اس کی چوری اور بددیانتی پر پردہ پوشی کو بھی اپنی ذمہ داری بنا لیا ہے۔‘
’امریکہ میں عمران خان کے حکم پر کمپنیاں کام کر رہی تھیں‘

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ مقدمہ ساتویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔
ان کے مطابق مارچ 2018 میں الیکشن کمیشن نے ایک سکروٹنی کمیٹی قائم کر دی اور حکم دیا کہ ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’پتہ نہیں کہ یہ نورا کشتی تھی یا کیا تھا، آج تقریباً ڈھائی سال ہو گئے مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا۔‘
نواز شریف کے مطابق اکتوبر 2019 میں ای سی پی نے لکھا کہ یہ مقدمہ تاریخ میں قانون کی بدترین تذلیل کی ایک مثال ہے۔
ان کے مطابق اب ساتویں سال میں عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ فارن فنڈنگ میں خرابیاں ہوئی ہیں اور پھر حسب عادت اس کی ذمہ داری ایجنٹوں پر ڈال دی ہے۔‘
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’بھائی یہ کوئی راہ چلتے لوگ نہیں ہیں، یہ تحریک انصاف کی امریکہ میں رجسرڈ دو کمپنیاں ہیں۔ جو عمران خان کی منظوری سے یہ کام کر رہی تھیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں