کرک، نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر قاسم علی خان کو کرک آمد پر پولیس کا دستہ سلامی پیش کر رہا ہے۔

Spread the love

نو تعینات ڈی پی او کرک محمد قاسم علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ڈی پی او کرک قاسم علی خان

کرک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک قاسم علی خان کی ضلع کرک آمد پر ان کے دفتر میں ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفا ن خان کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کرکے اس موقع پر ایک پیغام کے ذریعے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی اور خیبر پختونخواہ پولیس کے وژن کے عین مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو انصاف ان کے دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔کرک پولیس کو پختونخواہ پولیس کے عین وژن کی مطابق پروفیشنل فورس اور عوام کے محافظ کے طور پر سامنا لایا جائیگا عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد فراہم کیا جائے گا اور مزید کہا کہ پولیس فورس میں لاپرواہ اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں اور کار سرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تاہم اس موقع پر نو تعینات ڈی پی او کرک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں