ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فنکاروں اور تکنیک کاروں کی امداد کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل،ڈائریکٹر امجد چوہدری

Spread the love

خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار/ رائٹر/ ڈائریکٹر امجد چوہدری نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فنکاروں اور تکنیک کاروں کی امداد کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دوسری انڈسٹریز کیطرح ٹی وی اور فلم بھی ایک انڈسٹری ہے جس سے معروف اور غیر معروف ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔۔کرونا وائریس سے ملک میں لاک ڈاون ہے نقل حرکت بند ہے۔۔عام فنکار اور معاونین لینڈ لاڈ نہیں ہوتے ۔۔انہیں بھی حکومت پاکستان رجسٹرڈ کرے اور سوشل سیکورٹی سوشل ویلفئیر فنڈ سے سہولیات دی جاہیں۔۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئرز فنکاروں کو اس اہم ایشو پر بات کرنی چائیے۔۔ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں لیکن ان کی بے رخی باعث تکلیف ہے۔۔فنکار معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنی ذندگیاں وقف کر دیتے ہیں ان کا رذق یہی کام ہوتا ہے اور ہر فنکار کی ذندگی میں وہ خوشحالی نہیں ہوتی جیسے اس کے ناظرین سمجھ رہے ہوتے ہیں۔۔میں ایک بار پھر اپنے تمام مستحق فنکار بھائی بہنوں اور تکنیک کار معاونین کی جانب سے وزارت ثقافت اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں نظر انداز کیے جانے والے اس طبقے کی امداد کی جائے اور انہیں بنیادی سہولیات بہم مہیا کی جائے جیسے دوسرے انڈسٹری ورکروں کو حاصل ہیں۔۔
انٹرویو۔۔راشد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں