انا للہ وانا الیہ راجعون
( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ سابقہ لارڈ میئر، اور ممبر الیکشن کمیشن جہلم فورم کونسلر عابد چوہان کے والد حاجی عبداللطیف چوہان اس جہان فانی سے رخصت یو گئے ہیں ۔ عابد چوہان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ کچھ گنٹھے پہلے والد صاحب کو دل کا دورہ پڑا اور یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اس دنیا سے چل بسے ۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے ۔ ان کا تعلق جہلم کے گاؤں کالا گجراں سے ہے ۔ ان کی نماز جنازہان کے آبائی گاؤں کسیال میں کل شام 4 بجے ادا کی جائیگی
اردو گلوبل نیٹ ورک کی پوری ٹیم عابد چوہان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تبارک و تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور عابد چوہان اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
