صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور تعاون کریں گے,ملک شاہ محمد خان

Spread the love

موجودہ حکومت دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لکى مروت( نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور تعاون کریں گے موجودہ حکومت دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کوبھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ملک شاہ محمد خان وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کے نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔ حلف لینے والوں میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کے سرپرست اعلی ملک وقار احمدخان،صدر غلام اکبرمروت،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عرفان اللہ، نائب صدر زعفران خان،جنرل سیکرٹری ظفراقبال،جائنٹ سیکرٹری فرمان اللہ خان، فنانس سیکرٹری شریف اللہ خان اور پریس سیکرٹری قدرت اللہ شامل تھے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ملک شاہ محمد وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے کیونکہ ملک کو بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔چونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اس لئے عوامی مسائل کو حکمرانوں اور انتظامیہ تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔موجودہ حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس لئے صحافیوں کو چاہئے کہ تنقید برائے اصلاح کو اپنا شعار بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں