بلدیہ گلگت کی جانب سے بنائے جانے والا سیٹیٹس کوپ(Statoscope) والا چوک عوام کی توجہ کا مرکز

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت

گلگت (پ ر) بلدیہ گلگت کی جانب سے بنائے جانے والا سیٹیٹس کوپ(Statoscope) والا چوک عوام کی توجہ کا مرکز اور ڈاکٹروں کے ساتھ یکجہتی کا علامت بن گیا۔ کورونا وائرس تدارک کیلئے ڈاکٹروں کے خدمات کے اعتراف میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے خصوصی ہدایات پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے خصوصی دلچسپی لیکر بنوایا تھا۔ مریضوں کو چیک اپ کرنے والا ڈاکٹری آلہStatoscope (حساس بار پیما یا ارتفاعی فرق پیما یا ہوا کو ناپنے کا مائع جو خفیف تبدیلیوں کو ناپتا ہے) کے ماڈل نصب کرنے کے بعد پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کی صحیح معنوں میں ہسپتال کے جگہ کی معلومات ملی ہے اور مقامی و غیرمقامی مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں آسانی ہوئی ہے جبکہ سیاحوں کیلئے اہم معلومات کی فراہمی میں مدد ملنے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوا ہے ہسپتال کالونی سمیت برمس بالا سے سابقہ منتخب بلدیہ کونسلر قیصر عباس نے کہا کہ بلدیہ گلگت بلخصوص ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کی گلگت کے عوام کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے ایسے پرکشش اور شہر کی خوبصورتی کے باعث بننے والے ترقیاتی منصوبے اداروں او ر سربراہان کے نیک نامی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا آفیسران کا تبالہ تو سرکاری ملامتوں کا اہم حصہ ہے مگر انکے جانب سے بنائے جانے والے اہم منصوبے علاقہ اور شہریوں کے لئے نہ ختم ہونے والا ایک رشتہ قائم کرتا ہے انکے غیر موجودگی میں انکے یاد دلانے کیلئے ایسے خوبصورت اور اہم کام یاد دہانی کا ذریعہ بن جاتے ہیں پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خدمات کے اعتراف کیلئے بہترین عملہ نمونہ ہے بعدازاں ہسپتال آنے والے مقامی و غیر مقامی مریضوں اور انکے لواحقین نے بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے بنائے جانے والے نئے ماڈل پر مشتمل چوک کو خوبصورت تجربہ قرار دیا اور اسے بہترین نمونہ قرار دیا، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ڈاکٹروں کے جانب سے خدمات کے اعتراف میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے مین گیٹ سے متصل تینوں جانب سے روڈ کو ملانے والے چوک پر ڈاکٹری آلہ جسے انگلش میں سیٹیٹس کوپ(Statoscope) کہتے ہیں پر مشتمل خوبصورت ماڈل پر مشتمل چوک بنایا ہے جوکہ عوام اور شہریوں کا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بلدیہ گلگت کے جانب سے بنائے جانے والے ترقیاتی کام، ماڈلز اور نئے چوراہوں کی حفاظت کریں انہیں ٹوٹنے پھوٹنے سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ایسی کسی حرکت دیکھنے کی صورت میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے شکایات سیل مین فوری اطلاع دیں ادارہ انکا مشکور رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں