ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہڑپہ میوزیم کے دور ے پر یونی کورن”پیٹنگ کا تحفہ

Spread the love

ساہیوال :ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہڑپہ میوزیم کے دور ے پر “یونی کورن”پیٹنگ کا تحفہ،وزیر اعلی کا اظہار تشکر،ہڑپہ تہذیب کو پوری دنیا میں متعارف کرایا جائے گا، سردار عثمان بزدار- تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ہڑپہ کے موقع پر ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے انہیں یونی کورن کی پیٹنگ کا تحفہ پیش کیا -یونی کوزن ہڑپہ سے ملنے والے آثار کی عالمی پہچان ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور،کمشنر نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر بابر بشیر بھی موجود تھے- وزیر اعلی نے پیٹنگ کے تحفے پر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے دورس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہڑپہ کے آثار قدیمہ کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کے لئے متعدد پروگرام بھی ترتیب دیئے جا رہے ہیں-ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی نے وزیر اعلی کو ساہیوال آرٹس کونسل کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی مختصر بریفنگ دی جس پر وزیر اعلی نے مقامی ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر آرٹس کونسلز کے کردار کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں