با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 جنوری 2021
ساہیوال : ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت کے بعد یونیورسٹی آف ساہیوال نے ایم فل اور ایم ایس پروگرامز میں داخلوں کا بھی آغاز کر دیا ہے جس سے خطے کے سینکڑوں طلبا و طالبات کو فائدہ ہو گا – ابتدائی مرحلے میں کیمسٹری، فزکس،اکنامکس میں ایم فل اور بزنس ایڈمنسٹریشن اور کلینکل سائیکالوجی میں ایم ایس کی کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے- یہ بات یونیورسٹی کے ترجمان مبشر سعید نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ15فروری مقرر کی گئی ہے- واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی میں فکلیٹی کی دستیابی اور ریسرچ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد ان 5 پروگراموں میں ایم فل اور ایم ایس کی کلاسز کے اجراء کی باظابطہ منظوری دی ہے
