ساہیوال( )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نے کہاہے کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک مسائل سے چھٹکارادلانے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیراہے ٹریفک کی روانی میں خلل کاباعث بننے والی ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ادارے مل جل کر اپنی کاروئیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس امرکااظہارانہوں نے ٹریفک مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر لیاقت چوک،جناح چوک،صدر بازار اورہائی سٹریٹ کااچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتاجررہنما شیخ نعمان،نوید ودیگربھی موجودتھے۔انہوں نے رش والے بازاروں میں موجودغیرقانونی موٹرسائیکل پارکنگ اسٹینڈاورناجائزتجاوزات پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے فوری ختم کروایا۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک سٹاف کو قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بعدازاں وہ ہائی سٹریٹ پر گئے جہاں پرانہوں نے غیرقانونی رکشہ سٹینڈ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ختم کروایا اور ملوث عناصرکیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی
