
ہڑپہ(چوہدری آ صف ندیم سے) ہڑپہ محکمہ تعلیم کے افسران سکول ہیڈ مسٹریس مقامی چند لوگوں کی ملی بھگت نے وزیر اعظم پاکستان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کی دھجیاں اڑا دیں اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے نواحی گاؤں139 نو ایل کہ مقامی چند بااثر افراد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس نے اپنے افسران بالا کی آشیرباد سے سکول سے سرسبزوشاداب قیمتی درختوں کو کٹوا کر نا صرف قومی خزانے بلکہ ماحول کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے مقامی لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کئی سالوں سے سرسبز و شاداب درختوں کی کٹائی جس میں گاؤں کے چند بااثر افراد بھی شامل ہیں نہ صرف یہ لوگ سکول سے سرسبز و شاداب درختوں کی کٹائی کروا رہے ہیں بلکہ ان لوگوں نے قبرستان کو بھی نہیں بخشا وہاں سے بھی لاکھوں روپے کے قیمتی درخت کٹوا کر فروخت کر کے اپنی جیبن گرم کر چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سالہا سال سے سرسبز و شاداب درختوں کی کٹائی میں ملوث مقامی گاؤں کے بااثر افراد اور محکمہ تعلیم کے افسران اور سکول عملہ کے خلاف انکوائری کر کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے نہ صرف قومی خزانے اور ماحول کو ہونے والے بھاری نقصان کا ازالہ کیا جائے بلکہ ان کرپٹ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں قومی خزانے اور ماحول کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے
