پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں”نفاذ اردو” ریلیوں کا اہتمام

Spread the love

ریلی کی قیادت مرکزی کوآرڈینیٹر خیبر پختون خواہ صفدر باغی کے زیر قیادت پشاور پریس کلب سے گور ہاوس تک نکالی گئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی زبان تحریک مرکزی سنیئر منتظمین کی ہدایات پر پشاور خیبر پختونخوا منتظمین کے زیر نگرانی قومی زبان اردو نافظ کرنے کے حوالے سے آج سپہر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا پاکستان قومی زبان تحریک ریلی کی قیادت مرکزی کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کے زیر قیادت پشاور پریس کلب سے گورنر ہاوس خیبر پختونخوا تک نکالی گئی ،ریلی میں شامل دیگر منتظمین پشاور وکیلا وینگ صدر نصیر الدین یوسفزئی ایڈوکیٹ،کوہاٹ ریجن صدر جمشید آفریدی، یوتھ وینگ صدر سیف علی خان ، چیئرمین سیٹزن ٹرسٹ و سماجی شخصیات ڈاکٹر افتخار، انور شاہ ایڈوکیٹ، منظور خان، نوازش علی، شکیل احمد ،مہمند زلمے چیئرمین پختون یار مہمند ،نور زمان ،شایان خان ،عبدالمعز عمر خان،شانی، منظور جہانگیر ،سہیال خان ،محمد صدیس خان ،شعیب خان و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ پاکستان قومی زبان تحریک ریلی کے شرکاء نے قومی زبان کے اغراض ومقاصد اردو زبان کو تعلیمی،قانونی اور سرکاری دفاتروں میں فلفور نافظ و رائج کیا جائیں پاکستان قومی زبان تحریک ریلی کے اختتام پر مرکزی کورڈینٹر خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کامیاب ریلی پر تمام منتظمین و دیگر شرکاء کی بھر پور شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں