جہلم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال، سرکاری نرخ نامے جائیں بھاڑ میں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال، سرکاری نرخ نامے جائیں بھاڑ میں، کم وزن بیکری اشیاء خود ساختہ نرخوں پر فروخت کی جانے لگیں۔ شہری سراپا احتجاج، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیکری مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرواتے نظر نہیں آتے، بااثر بیکری مالکان نے 1 کلو کی پیکنگ کو ختم کرکے 800 گرام کی پیکنگ متعارف کروارکھی ہے۔رس 1 کلو کی قیمت300 روپے مقرر ہے جبکہ بیکری مالکان 800 گرام کی پیکنگ 400 روپے میں فروخت کررہے ہیں اس طرح وزن میں 200 گرام کی کمی اور نرخوں میں 85 روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بااثر بیکری مالکان نے بیکری مصنوعات کی دیگر اشیاء میں بھی من مانا اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں