جس میں مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر باغی کے بڑے بھائ آصف خان باغی بھی شہید ہوتے تھے
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شہدا امن پشاور ڈھکی دالگراں کی جان شہادت کے چودہ سال پورے ہوگئے پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی شھید آصف خان باغی جو کہ سات محرم الحرام 27 جنوری 2007 ڈھکی دالگراں شہر پشاور خودکش حملے شہدا امن سی سی پی او ڈی آئی جی ملک سعد شھید ،خان رازق ، ناظم محمد علی صافی و نائب میاں افتخار شہید ہوئے تھے۔کل بروز بدھ صبح دس بجے 27جںوری 2021 شھید صفدر خان باغی حجرہ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اھتمام کیا گیا ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق سات محرم الحرام 27/01/2007 کو پشاور شہر ڈھکی دالگراں شام سات بجے پندرہ منٹ پر ماتمی جلوس کی نگرانی کے دوران ایک خود کش حملہ آوار ڈھکی دالگراں مسجد نزد شاہ جی چائے فروش کے پاس شععیہ متمی جلوس کو خودکش کا نشانہ بنانے والے خود کش حملہ آوار کو پکڑنے کے لئیے ڈی آئی جی ملک سعد شھید ،ڈی ایس پی سٹی خان رازق شھید ناظم آصف خان باغی شھید ،محمد علی صافی شھید اور میاں افتخار شھید دوڑے اور خود کش حملہ آوار کو پکڑنے کے دوران خودکش بم دھماکہ میں جام شہادت نوش پائی اور کئی سینکڑوں ماتمی جلوس میں شامل افراد کی جانوں کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ڈھکی دالگراں پشاور شہر خودکش حملے میں ان عظیم بہادروں نے خودکش حملہ آوار گلے لگ کر دھشتگرد حملے میں بم دھماکہ کے پھٹنے سے بال بیرنگ کے چھرے انہوں نے اپنے سینوں اور چہروں پر کھائے اور مادر وطن عزیز پر قربان ہوگئے، انہوں نے بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا اور قوم کے بچوں کو یتیم ھونے سے بچا گئے اور اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ گئے ڈی آئی جی پشاور خیبر پختونخوا ملک سعد شھید ،ڈی ایس پی سٹی خان رازق شھید جرائم پیش اور دھشت گردوں کے لئے خوف کی علامت تھے وہ خیبر پختونخوا پولیس کے عظیم بہادر فرض شناس ایماندار سچے کھرے مخلص اور محب وطن آفیسرز تھے شھید آصف خان باغی نوتھیہ کے ناظم، پشاور خیبرپختونخوا کی ھر دلعزیز نڈر بے باک سیاسی و سماجی خدائی خدمت گار شخصیت سے جانے جاتے تھے۔شھید آصف خان باغی پیپلز سٹوڈنٹس ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری و صوبائی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کی حثیت سے سترہ بار سیاسی پابند سلاسل رھے وہ نہایت ملنسار خوش طبع اور دوکھی انسانیات کے جزبے سے سرشار تھے اور پشاور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بہت مشہور تھے نکی شعلہ بیان تقریروں اور سیاسی بصیرت کی وجہ خیبر پختونخوا کے بے شمار سیاسی لیڈرز بے انتہا عزت و احترام کرتے تھے جن میں خصوصی طور پاکستان کی پہلی خاتون سابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شھید ،شھید مرتضی بھٹو ،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات شھید قمر عباس، سابق سنئیر وزیر بشیر احمد بلور و ہارون بلور، سابق وفاقی وزیرافتاب شیرپاو،سینٹر حاجی عدیل خان مرحوم،اجمل خٹک ،میانں افتخار ،صوبائی صدر مسلم لیگ نون امیر مقام ، قائد عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان،سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی و امیر حیدر خان ہوتی، حاجی غلام احمد بلور،سید عاقل شاہ ،سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر خلیل،سابق پنجاب صدر پیپلز پارٹی جہانگیر بدر ،سابق سینٹر سلیم سیف اللّٰہ،سابق اسپیکر کے پی کرامت خان چغرمٹی،سنیر وزیر رحیم داد خان سابق ،سابق ایم این اے نجم الدین خان،ہیلتھ منسٹر سید ظاہر علی شاہ ،سنیئر وزیر سکندر شیر پاو،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جنہوں نے انکے نام سے ریلوے کی 22 کنال اراضی شہید آصف خان باغی پارک سے منصوب کیا اور انکے چھوٹے بھائی سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کو سابق ناظم اعلیٰ و سینٹر حاجی غلام علی و نائب ناظم اعلیٰ رضا اللّٰہ خان چغرمٹی کو پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم پارک کیلئے فنڈز بھی فراہم کئیے ۔شھید آصف خان باغی سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اور سابق گورنرز خیبرپختونخوا گورنر سید افتخار حسین شاہ و گورنر ریٹائرڈ لیفٹینٹ جنرل علم محمد جان اورکزئی ،اویس احمد غنی اور بیرسٹر مسعود کوثر اور سابق ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا قاضی انور کے ساتھ نہایت قریبی تعلقات تھے وہ اپنی سیاسی زندگی میں بے حد مطمین اور اپنے سیاسی استاد جو کے انکی والدہ ماجدہ صغرا دیار سے بے حد لگاؤ اور پیار کرتےاور انکے دی ہوئی بہترین تربیت اور ھدایات پر عمل پیرا رہے تھے۔وہ خواتین سیاستدانوں میں عاصمہ عالمگیر سابق مشیر وزیراعظم اور ایم این طاہرہ بخاری ،سابق سینٹر فرح عاقل شاہ و سابق ایم پی اے شازیہ طہماش،ایم پی اے شگفتہ ملک ،رابعہ بصری کو ماں اور بہنوں جیسا درجہ دیتے تھے وہ بے خوش مزاج اور اپنے حلقے کی ماوں،بہنوں بزرگوں نوجوانوں بچوں اور خصوصی طور پر معذور افراد سے بہت جنون کی حد پیار کرتے تھے۔ شہید آصف خان باغی نے اپنے لواحقین میں ایک بیوہ شازیہ آصف یاد رہے کے زوجہ شازیہ آصف نے صوبائی اسمبلی پی ایف 4 فور جنرل الیکشن 2008 میں لڑا اور پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں خواتین جنرل نشست امیدوار میں سب سے زیادہ ہزارو ووٹس حاصل کئیے جبکہ ان کے تین بیٹے سید علی خان جنہوں نے حال ھی میں بی سی ایس اور ماسٹر اکنامکس میں مکمل کی منجھلے بیٹے عبد المعز عمر خان نے جرمنی سے ہائی بورڈ آٹو میکنک کا ڈپلومہ آسٹریا سے کیا اور سات زبانوں پر انکو عبور حاصل چھوٹے بیٹے حشام عثمان خان شہید مابین شاہ ہائرسکینڈری کینٹ ون میں نہم کلاس کے سٹوڈنٹ ہیں
