ٹریفک پولیس ساہیوال شہریوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے میں مصروف عمل

Spread the love

ساہیوال : ٹریفک پولیس ساہیوال شہریوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے تاکہ سڑکوں پر ان کو محفوظ رکھا جاسکے۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ کے ہمراہ سینئر ٹریفک وارڈن نزر فرید نے جوگی چوک ساہیوال میں قائم ٹیکسی سٹینڈ اور منی مزدا سٹینڈ پر ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دھند کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں، گاڑی چلاتے وقت لین اور لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے درمیانی فاصلے کو برقرار رکھا جائے اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔بعد ازاں ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین و سموگ گ آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اور ان کے ساتھ مل کرواک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں