ممتاز شاعرہ سیدہ کوثر منور کا مجموعہء کلام “عشق لاہوتی”

Spread the love

“عشق لاہوتی”
مانچسٹر(شکیل قمر)نواجوان نسل کی نمائندہ شاعرہ اور دھنک لندن ویلفیئر فاونڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ کوثر منور کا مجموعہ ء کلام بہت جلد منصہء شہود پر جلوہ افروز ہوگا ،حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ممتاز شاعرہ نے اپنے مجموعہ ء کلام کا نام “عشق لا ہوتی” بتایا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس میں عورتوں کی حساسیت کے ساتھ ساتھ انسانی جذبوں اور محسوسات کی عکاسی نہایت عمدگی کے ساتھ کی گئی ہے ،یقینا” ان کے مداح اس مجموعہ ء کلام کو پڑھ کر خوشی محسوس کریں گے ،ہم امید کرتے ہیں کہ سیدہ کوثر منور کا نیا مجموعہ ء کلام “عشق لاہوتی” اردو شاعری کی تاریخ میں ایک سنگ_ میل کی حیثیت اختیار کر سکے گا اور نوجوان نسل اور اردو شاعری کے دل دیدہ شائقین کے لئے یہ سیدہ کوثر منور کا ایک گراں قدر تحفہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں