شاہ محمد خان نے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ کھلی کچہری بھی کی۔
میرانشاہ(نما ئندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ شاہ محمد خان نے شمالی وزیرستان میرانشاہ کا دورہ کیا۔ گورنر.کاٹیج میرانشاہ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر انہوں نے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ کھلی کہچری بھی کی۔ شرکاء نے بجلی, روڈ, سکولوں اور ایجوکیشن اور محکمہ صحت میں کلاس فور ملازموں کے مسائل,موبائل نیٹ ورک,امن اور دیگر مسائل اجاگر کیں۔ جس پر متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں گیئں۔جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے متعلق مسائل کو متعلقہ محکموں کو بھیجنے کی یقین دہا بھی کرائی گئی۔
