اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کی بہترین حکمت عملی کے میونسپل حدود میں کئی ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔ جس میں نکاسی کی نالیاں،واٹر سپلائی کی سکمیوں کے ساتھ،ٹف ٹائلز فٹ پاتھ شامل ہے اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کیجانب سے شہر کی خوبصورتی کیلئے مخصوص ترقیاتی کام کئیجاتے ہیں جوکہ ادارے کی ضرورت کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے باعث بنتا ہے اس مقصد کیلئے شہر کے چوراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے قلیل رقم سے درجنوں خوبصورت اور جدیدماڈلز پر مشتمل چھوٹے چھوٹے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن پر کام مکمل ہونے کے بعد شہر کی خوبصورتی میں زبردست اضا فہ اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہاں پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا توجہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، ان ترقیاتی منصوبوں میں اہم اور بہترین ماڈل قرار دئے جانے سٹی پارک ائرپورٹ کے ساتھ دورویہ روڈ کے ساتھ بنائے جانے والے I LOVE GILGIT کی تنصیف سے شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں بالخصوص رات کے اوقات میں I LOVE GILGT کا ماڈل بہت دلکش اور خوبصورت نظر آتا ہے نوجوان اپنے موبائل سے تصویر کشی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنارہے ہیں یہ منصوبہ بلدیہ گلگت کا اہم اور خوبصورت منصوبہ قرار دیا جارہا ہے اس ماڈل کی تنصیف سے غیر ملکی سطح پر بلدیہ گلگت کا نام روشن ہوا ہے وہاں پر گلگت کی خوبصورتی میں خاطر خواں اضافہ ہوا ہے سوشل میڈیا پر I LOVE GILGIT نے اہم مقام حاصل کیا ہے وہاں پر پرنٹ میڈیا نے بھی نمایاں کوریچ دیا ہے سینکڑوں شہریوں نے اپنے وال پیپر پر یہی مونوگرام سجایاہوا ہے سوشل میڈیا میں جدید ماڈل ادارے کا پہچان بنا ہوا ہے میونسپل کارپوریشن گلگت بنائے جائے والا I LOE GILGIT کا خوبصورت ماڈل میونسپل بلڈنگ سیکشن کی نیک نامی اور مثبت خیالات کے حامل آفیسران کی سوچ کی عکاسی کررہاہے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ادارے کے جانب سے چوراہوں پر بنائے جانے والے خو بصورت ماڈلز کی حفاظت کیلئے ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انکی دیکھ بال سے نقصان ہونے سے بچایاجاسکے۔۔۔ عوا م کی خدمت ہی اداے کی اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں