میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا میونسپل فورس کے ہمراہ کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) شہر میں فٹ پاتھ مافیا اور ناقص صفائی کے حامل ہوٹلوں، سیخ کباب سینٹروں کی شامت آگئی، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا میونسپل فورس کے ہمراہ کریک ڈاون، درجنوں ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے، عوام کو کھانے کے نام پر غلاظت نہیں کھلانے دونگا، ہوٹل مالکان خوف خدا کرے، صفائی نصف ایمان ہے یہاں تو پورا ایمان ہی داو پر لگا ہوا ہے حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق ہی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی اجازت ہوگی یہ باتیں میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس نے جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ میدچیمہ چیمہ کے حکم پر گھڑی باغ، اتحا چوک بازار پرانہ نسیم سینما روڈ، ائیرپورٹ روڈ، جماعت خانہ بازا کے مختلف ہوٹلوں، کباب سینٹروں، اور نان بائیوں کے دکانوں اور فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا کے خلاف زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے جبکہ ناقص صفائی پر نصف درجن ہوٹلوں کے کچن بھی سیل کردئے، چھاپوں کے دوران مقامی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پر ایمرجنسی بنیادوں پرچھاپہ مارکاروائیاں کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہفتے میں تین دن شہر کے مارکیٹ میں چھاپہ مارکاروئیاں جاری رکھی جائیں تاکہ انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جاسکے، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے نگرانی میں شہر میں قانون کا چیلنج کرنے والوں کوسیدھا کریں تاکہ شہرمیں کوبھی شخص یادکاندار انتظامی رٹ کا احترام کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے مارکیٹ کو سرکاری جاری کردہ اصول و ضوابط کے تحت چلانے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ براہ راست عوامی شکایات الفا کنٹرول پر درج کرائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔ عوامی مسائل کا حل ہی انتظامیہ کا اولین مقصد ہے شہریوں سے اپیل ہ ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی شکایات کی صورت میں براہ راست نمبر05811-920724 اور ترجمان سیل نمبر 03555554145 پرا پنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شہری حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں