وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مخلوق خدا کی خدمت پیغمبرانہ مشن ہے. نفسانیت کے دور میں فلاحی ادارے روشنی کی امید ہیں.انسانیت میں آسانیاں تقسیم کرنے والے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ھیں.ان خیالات کا اظہار مسلم بینڈز کے کنٹری ڈائریکٹرز سید ضیاالنور نے سابق وفاقی وزیر اور المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے بانی حاجی حنیف طیب کے ھمراہ مرکزی جامعہ غوثیہ وزیرآباد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ھزاروی کی زیر نگرانی تین روزہ فری آئی کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر المصطفے انٹزنیشنل کے ٹرسٹی احمد رضا طیب اور کیمپ مینجر خرم نے بتایاکہ المصطفے ٹرسٹ پورے ملک میں سالانہ دس ہزار سے زائد غریب مریضوں کو فری سرجری کے ذریعے علاج کی سہولتیں فراہم کرتا ھے اور اب تک ایک لاکھ سے زاید آپریشن کے ذریعے بے نور لوگوں میں آنکھوں کی روشنی تقسیم کی جا چکی ھے. انہوں نے بتایا کے رواں کیمپ میں ماہر آئی سرجن کی مدد سے سو سے زاید مریضوں کو سرجری اور علاج کی دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی.اس موقع پر مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی پبلک ریلیشن آفیسر طارق ملک اور دیگر سماجی راہنما بھی ھمراہ تھے
