مفکرِ ملت مناظرِ اسلام علامہ احمد نثار بیگ قادری رحمہ اللہ کے دیرینہ ساتھی کی مفکرِ ملت کے آستانے پر حاضری

Spread the love

مفکرِ ملت مناظرِ اسلام علامہ احمد نثار بیگ قادری رحمہ اللہ کے دیرینہ ساتھی قاری غلام عباس صاحب ( یوکے کے شھر برٹن آن ٹرنٹ )نے اپنے احباب کے ساتھ آج بروز جمعہ حضرت مفکرِ ملت کے آستانے پر حاضری پیش فرمائ۔ شریک سفر مفتی قاضی سعیدالرحمن قادری بھی تھے
راستے میں حضرت قاری صاحب نے مفکرِ ملت کی بہت ساری خوبیوں کو بیان کیا قاری ۱۹۸۲ میں پہلی مرتبہ حضرت بیگ صاحب رحمہ اللہ کی دعوت پر یوکے تشریف لیکر گیئے تین دن حضرت کے گھر قیام فرمایا
حضرت مناظرِ اسلام کے عیسائیوں کے ساتھ مناظرے کی روداد بھی سنائ جس کے آپ چشم دید گواہ ہیں کیسے حضرت نے انہیں ناکوں چنے چبوائے۔
حضرت مفکرِ ملت نے مانچیسٹر میں پہلا میلاد جلوس کا اہتمام کیا حضرت قاری صاحب اس میں بھی شریک تھے
دیگر بہت سے معاملات بھی قاری صاحب نے بیان کیئے کہ حضرت مفکر ملت کیسے نڈر اور بہادر شخصیت تھے اسلام اور مسلک کیلئے آپ کبھی کسی بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔

اللہ پاک حضرت مفکرِ ملت کے درجات بلند فرمائے اور آپکے صاحبزادگان کے آپکا حقیقی جانشین بنائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں