وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح عارفوالا میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

ساہیوال آ صف ندیم۔۔پاکپتن۔۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان اور ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر نے عارفوالا میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے ، مسائل سننے کے ساتھ ساتھ انھوں نے تمام اداروں کے افسران کو فوری طور پر سائلین کے مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور سائلین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی

پاکپتن۔۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا سرکاری سطح پر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سائلین کے مسائل کو فوری نا صرف حل کیا جائے گا بلکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف سائلین کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا .

پاکپتن۔۔محکموں کے افسران و ملازمین کی طرف سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی جائے گی .

پاکپتن۔۔کھلی کچہری میں ڈی. پی. او. پاکپتن ملک جمیل ظفر، اسسٹنٹ کمشنر محترمہ علیزہ ریحان ، تحصیلدار چوھدری غضنفر نوید ،ایس ایچ او سٹی محمد ریاض بھٹی اور باقی تمام اداروں کے افسران بھی موجود تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں