(محمداحمد سعیدی سے)فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکلا جاے سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے اظہار کرتے ہوے کہا فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جاے اگر پاکستان نیازی حکومت نے اس پر عملی کام نہ کیاتوعاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں اوراپنے پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت ناموس پر اپنا تن من سب کچھ قربان کرنا بھی جانتے ہیں پیر سید دلیر بادشاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ د ینہ شریف حال مقیم یو۔کے نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو فرانس کا مکمل باہیکاٹ کرنا ہو گا اور ان گستاخوں کو یہ پیغام دینا ہو گا ہم آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت کے چوکیدار ہے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام ہے ان پر مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے آخر میں کہا جو معاہدہ عمران نیازی نے تحریک لبیک یارسول کے سربراہ علامہ خادم رضوی رحمتہ اللہ علیہ سے کیا اس کو پورا کیا جاے اور کرونا وباء کے خاتمے کے بعد علماء سے مشاورت کے بعد لندن میں بھی احتجاجی مظاہر ے کیے جاےگے اور مطالبہ کیا جاے گا انڑنیشنل لاء کے مطابق قانونی نوٹس دیا جاے اور فرانس نے جو گستاخانہ خاکے بنا کر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے
