بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔فضل الہی

Spread the love

محروم طبقات کے مساوی حقوق اور ضروریات کی ادائیگی اور معاشرے میں ان کی سربلندی کا وقت آگیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل الہی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھا گیا سابق حکومتوں نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کو مجروح اور ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا رہا رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل الہی نے روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا ہے محروم طبقات کے مساوی حقوق اور ضروریات کی ادائیگی اور معاشرے میں انکی سربلندی کا وقت آگیا ہے متاثرہ افراد کیلئے ہنر مندی اور خود روزگار کیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کیلئے ائی ہے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے جائی گے ہم عوام کے حاکم نہیں خدمتگار ہیں محروم طبقات کیلئے جاری فلاحی منصوبوں پسماندہ طبقات کی بحالی اور انکی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں