با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 2 فروری 2021
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں رواداری کے فروغ اور عدم برداشت کے خاتمے میں فنون لطیفہ کا اہم کردار ہے۔آرٹ اور کلچر کے فروغ میں ساہیوال آرٹس کونسل اہم کردار ادا کر رھی ھے اور ضلعی انتظامیہ مقامی کلچر کی مزید ترویج میں آرٹس کونسل کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بات آرٹس کونسل میں جاری ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں جناح ہال کی تزئین و آرائش کے علاوہ اضافی سہولتیں بھی مہیاکی جا رہی ہیں- ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے جاری ترقیاتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ 8کروڑ روپے کی لاگت کے اس منصوبے میں جناح ہال کو ائر کنڈیشنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ساؤنڈ سسٹم اور نئی 800 سیٹیں بھی لگائی جائیں گی جس سے سارا سال تقریبات منعقد کی جا سکیں گی- اس کے علاوہ آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری کی تزئین و آرائش، پارکنگ ایریا میں توسیع اور چھتوں کی تبدیلی بھی کی جا رہی ہے -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو موجودہ مالی سال کے دوران ہی مکمل کرایا جائے تا کہ کلچرل سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جاسکے – انہوں نے مقامی ثقافت کے فروع اور ہنر مندوں کی مدد میں ساہیوال آرٹس کونسل کے کردار کو بھی سراہا –
