ساہیوال ( )ضلعی انتظامیہ نے 5فروری کو یوم کشمیر منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب صبح10بجے تحصیل کونسل ہا ل میں منعقد ہو گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے-تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ہونگے جس میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور بھارتی ظلم و ستم کی تصویری نمائش بھی ہو گی۔ دن کی مناسبت سے جدوجہد آزادی میں شریک مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے تحصیل کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک واک بھی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ھدایت پرضلع بھر کے تمام کالجز اور سکولوں میں بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں طلبا و طالبات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر اظہار خیال کریں گے- یوم کشمیر کے موقع پر صبح10بجے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی –
