یوم یکجہتی کشمیر، کشمیر ی عوام کے ساتھ والہانہ یکجہتی کے طور پر منائیں گے

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر، کشمیر ی عوام کے ساتھ والہانہ یکجہتی کے طور پر منائیں گے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلی ہے جمعہ کے صبح 9 بجکر 30 منٹ پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں بے نظیر چوک سے اتحاد چوک ریلی ہوگی ریلی کے شرکاء ہائی سکول پہنچ کر 5 منٹ خاموشی اختیار کریں گے ریلی میں اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی، ریلی اتحاد چوک پر اختتام پزیرہوگی اور یوم یکجہتی کے سلسلے میں صبح 11 بجے اتحاد چوک میں جلسہ ہوگا جہاں اعلیٰ حکام خطاب کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کے جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکاری کیجانب سے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں گے شہر کو پاکستانی جھنڈیوں سے سجادیا جائے گا محکمہ تعلیم،ضلع کونسل، وہ دیگر اپنے اپنے اداروں کے جانب سے یکجہتی پر مبنی بینرز بھی سجائیں گے شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ضروری اقدامات اٹھائیں گے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز چیف کوآرپوریشن بلدیہ عظمیٰ گلگت آفیسر عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت شاہ ولی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز، نمبردار وں، مرکزی انجمن تاجران گلگت، ناردرن ٹریڈ اینڈ ویلفیئرایسوسی ایشن، رضاکار تنظیموں، مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ ریلیوں کے شکل میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، اس موقع پر تاجروں نے یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین کرادی، مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہونے والی مودی سرکاری کی ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جب تک بھارت کا مکرو چہرہ اقوام عالم کو نہ دیکھائیں گے تب تک اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اپنے کشمیر بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں جبکہ مرکزی جلسہ و ریلی کا اہتمام صوبائی دارالخلاقہ گلگت میں یوم یکجہتی اپنے کشمیر بہن بھائیوں کے ساتھ ملی و اخلاقی انداز میں بھرپور انداز میں مناتے ہیں جمعہ کے ریلی اس سلسلے کی کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں