صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں دس روزہ صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

Spread the love

صفائی مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالناصیر کی سربراہی میں کئی بازاروں میں تقاریب منقع کئے گئے۔

میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی  حکومت اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں دس روزہ صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ صفائی مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف انڈ پی) عبدالنا صیر خان  کی سربراہی میں کئی بازاروں میں تقاریب منعقد کئے۔ تقاریب درپہ خیل منڈی، میرانشاہ بازار اور عیدک بازار میں منعقد ہوئے۔ اس حوالے سے واک کاا ہتمام  بھی کیا گیا کس میں عوام اور دوکانداروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ  پی) عبدالنا صیر خان   نے بازاروں میں صفائی کا معائنہ کیا اور ٹی ایم او  کو ہدایات دئیے۔انہوں نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ پولی تھین بیگ کا مکمل خاتمہ کریں کیونکہ یہ آلودگی کا باعث بن رہی ہے۔ان موقع  پر علاقے کی  مشران و دوکانداران نے ضلعی انتظامیہ کا اس خصوصی مہم پر شکریہ ادا کیا اور ان جیسے اقدامات میں بھر پور تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ان تقاریب کے دوران جلال انچارج ایس آر ایس پی، اسسٹنٹ  ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تحصیلدار میرانشاہ شوکت خان بھی موجود تھے سبزی منڈیوں کے دوکانداروں نے جدید منڈیوں کی تعمیر پر ایس آر ایس  پی اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں