سماجی راہنما عرفان رسول بٹ دار فانی سے رحلت فرما کر سفر آخرت کی جانب روانہ ہو گئے

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مسلم لیگ “ن”کے راہنما ممتاز سماجی شخصیت سابق کونسلر عمران رسول بٹ، ممتاز صنعتکار عثمان رسول بٹ، ایکسپورٹر عدنان رسول بٹ کے بڑے بھائی معروف سماجی راہنما عرفان رسول بٹ مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رحلت فرما کر سفر آخرت کی جانب روانہ ہو گئے.مرحوم کی رحلت کی خبر سن کر پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی. مرحوم کی نماز جنازہ پرانی سرائے پارک میں ادا کی گئی جس میں علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی کاروباری مذھبی شخصیات کے علاوہ ھزاروں افراد نے شرکت کی. مرحوم کو ماڈل کالونی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا. مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم پاک 5 فروری جمعہ کو وزیرآباد پرانی غلہ منڈی والی مسجد میں بعد نماز عصر ھو گا جس میں مرحوم کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں