


















جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جہلم میں ایک ریلی کا انعقاد ہوا . ریلی میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا . شمالی محلہ المرکز روڈ سے نکالی گئی ریلی زیر قیادت ،عزیز اللہ بٹ،حفیظ اللہ بٹ، خادم حسین بٹ، سمیع اللہ بٹ ،شانی بٹ, آصف شفیق، اور یگر افراد کی زیر نگرانی نکالی گئی . ریلی میں سابق ایم پی، اے مسلم لیگ ،ن،چوہدری لال حسین، اور دیگر پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی حصہ لیا، ریلی شمالی محلہ سے گزرتی ہوئی شاندار چوک جا پہنچی جہاں پر ایک ریلی پہلے سے دیوبند مکتبہ فکر حافظ ابوبکر کی زیر نگرانی موجود تھی، ریلی میں اہلسنت بریلوی، دیو بند، حنفیہ مسلک ، اور تمام دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، اور سب نے یک زبان ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، عزیز اللہ بٹ، اور حفیظاللہ بٹ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سب کشمیری بھائیوںکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیںبن جاتا ہماری ,جدو جہد اس وقت تک جاری و ساری رہے گی.
