اس موقع پر انکے ساتھ سابق ضلعی امیر مفتی عرفان اللہ، زاہد اللہ ترابی اور دیگر مشران بھی مجود تھے۔
لکى مروت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامى کے ضلعى امیر حاجى عزيز اللہ نے فیتہ کاٹ کر نورنگ میڈ یا ہاؤس کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انکے ساتھ سابق ضلعى امیر مفتى عرفان اللہ ،زاہداللہ ترابى اوردیگر مشران بھى تھے انہوں نے نورنگ میڈ یا ہاؤس کے قیام پر خوشى اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ صحافى حضرات اپنا قلم اور کیمرہ مظلوم عوام کی فریاد اورعلاقے کے سلگتے مسائل کو حکام تک پہنچانے کے لئے مثبت انداز اختیار کرینگے ۔جماعت اسلامى کے ضلعى امیر حاجى عزيز اللہ نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور مجھے خوشى ہے کہ ضلع لکى مروت صحافى برادرى نے ضلع لکى مروت کے اھم مسائل کو ہمیشہ مثبت طرىقے حکومت کے ایوانوں ميں پہنچائے ہیں اسى طرح مظلوم عوام کا دست بازو بن کر ظالم کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامى بھى اسلامى خوشحال پاکستان کے قیام اور عوام کو زندگى کی بنىادى سہولیات کے حصول کے لئے دوجہد کررہى ہے جماعت اسلامى نے جنوبى اضلاع کے حقوق کے لئے تحرىک شروع کی ہے بدقسمتى سے ہمارا صوبہ خیبر پختونخوا قدرتى معدنیا ت سے مالہ مال ہے مگر ان کو صوبے کی تعمیر و ترقى اور عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کسى نے کوشش نہیں کی ہے اب جماعت اسلامى نے یہ تحریک شروع کی ہے
