تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی والدہ انتقال کرگئی، سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کے رہنماوُں کی جانب سے اظہار تعزیت

Spread the love

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی والدہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 50 سال کی عمر انتقال کرگئی، راز خان پٹھان کی والدہ کی وفات پر صحافیوں، سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد، وفاقی وزیر محمد میاں سومرو، جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، پاکستان پرچم پارٹی کے چیئر مین ملک الطاف حسین، صحافیوں زاہد حسین رند، عبدالرحمن آفریدی، عبدالغنی کھوسو، آصف علی بھٹی، وکی کمار وادھوانی، جیش کمار تلسی، تحریک انصاف کے نواب خان، جے ٹی آئی کے تاج محمود امروٹی، سٹی فورم کے حماد اللہ انصاری اور دیگر راز خان پٹھان سے والدہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطافرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں