امت مسلمہ ایک عظیم سکالر اور داعی ختم نبوت سے محروم ہو گیا۔امیر ختم نبوت
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق امیرختم نبوتؐ مولانا محمد طیب شاہ بخاری نے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد مجلس احرار الاسلام فرزند مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاری مولانا سید عطاءالمہیمن بخاری کی رحلت سے امت مسلمہ ایک عظیم سکالر اور داعی ختم نبوتؐ سے محروم ہو گیا ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر ختم نبوتؐ مولانا محمد طیب شاہ بخاری فرزند مولانا سید عبدالستار شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد مجلس احرار الاسلام سید عطاء المھیمن شاہ بخاری نے پوری زندگی کی اخری سانس تک عقیدہ ختم نبوتؐ کی بے لوث خدمات کی جو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا ہم ایک عظیم جرنیل سے محروم ہوگئے ہم پورے ضلع بنوں۔سے سید خاندان کے چشم وچراغ بخاری صاحب کی وفات پر ان کے خاندان کے سربراہ سید کفیل بخاری سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہم ان کے دکھ اور غم میں ان کے ساتھ برابر شریک ہیں اس خاندان نے دین کی۔سربلندی اور عقیدہ ختم نبوت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی انگریز سامراج کے خلاف جہاد کیا اور ان کے بستر گول کرکے اس وطن سے نکالا بہت تکالیف کا سامان کرنا پڑا مگر حق راستے پر ڈاٹے رہے ہمیں انکی خدمات پر فخر ہیں۔
