کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے مکئی کا بیج مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 9 فروری 2021

ساہیوال (آ صف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے مکئی کا بیج مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور سیڈ ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے دوکانیں سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے، تینوں اضلاع کی انتظامیہ محکمہ زراعت کے تعاون سے فوری ایکشن کریں تاکہ کسانوں کے مالی استحصال میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے- انہوں نے یہ حکم اپنے دفتر میں ساہیوال ڈویژن میں مکئی کے بیج کی دستیابی اور معیار کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق،اے ڈی سی ریونیو ساہیوال اویس مشتاق اور اے ڈی سی ریونیو پاکپتن یاسر فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن، محکمہ سیڈ سرٹیفکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحئی،مکئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یوسف والا کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد ارشد، مکئی کا بیچ سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں اور کسان اتحاد کے عہدیداران نے شرکت کی -کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور کسی مڈل مین کو ان کے مالی استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی- انہوں نے محکمہ ریونیو اور محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈیلرز کے خلاف فوری کارروائی کریں جنہو ں نے مکئی کا بیج کسان کو بیچنے کی بجائے انوسٹرز کو فراہم کر دیا جو من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں -ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے بتایا کہ مکئی کے بیج کے زیادہ نرخ ہونے کی وجہ سے ڈیلرز کی طرف سے انوسٹرز کو بیج کی فراہمی ہے جو 20سے40فیصد زائد نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں- انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں بہاریہ مکئی کی کاشت جاری ہے اور4لاکھ32ہزار ایکٹر رقبے پر کاشت کا ہدف مقر ر کیا گیاہے جن میں ایک لاکھ18ہزار ضلع ساہیوال،ایک لاکھ 30ہزار ضلع اوکاڑہ اور ایک لاکھ84ہزار ضلع پاکپتن میں کاشت کی جائے گی اور اب تک ڈویژن بھر میں ایک لاکھ 75ہزار2سوسے زائد ایکٹر پر مکئی کاشت ہو چکی ہے جو ہدف کا 40فیصد ہے -اس سال مکئی کی کاشت50فیصد سے زائد رقبے پر کاشت ہونے کی توقع ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ 2غیر ملکی کمپنیوں پانیئر کاP1570اور مونسنٹو کا 6317مارکیٹ میں دستیاب نہیں جس کی وجہ سے بیجوں کی ان وارئٹیوں کی زیادہ بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے تاہم دوسری وارئٹیوں کے بیج وافر مقدار میں دستیاب ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں مختلف کمپنیوں کے 70ڈیلرز ہیں جو سب ڈیلرز اور انوسٹرز کو بیج سپلائی کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں