حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش کرنے والوں کے گرد گیر ا تنگ کریں گے لینڈ مافیا کسی رعائت کے مستحق نہیں، سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناکر متنازعہ زمینوں کی خریدو فروخت کررہے ہیں جو کہ کسی طرح قانونی نہیں گزشتہ روز مجسٹریٹس کے جانب سے جوٹیال کھاری میں 100 کنال سے زائد اراضی لینڈ مافیا سے واگزار کروا نے پر انہیں شابا ش دیتے ہوئے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گزشتہ روز کی کاروائی نے غیر قانونی طور پر ارضی کے خریدوفروخت کرنے والوں کی کمر توڑ دی ہے امید ہے آئندہ لینڈ مافیا غیر قانونی سرگرمیوں سے باز آئیں گے خالصہ اراضی کی خرید وفروخت پر آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں گے، تمام سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں نظر ر کھیں اور کار سرکارمیں مداخلت کرنے والوں کو لگام دیں، غیر قانونی اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ترجمان شہری حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے بہکاوے میں نہ آئے اور بغیر تصدیق کے زمینوں کے خریدو فروخت نہ کریں خالصہ سرکار اراضی پر پہلے ہی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ہرطرح کے تعمیرات، خریدو فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے
