اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر خاتون مجسٹریٹ قندیل زہر ا کا میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون،

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر خاتون مجسٹریٹ قندیل زہر ا کا میونسپل فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد دکانداروں کے خلاف جرمانے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر خاتون مجسٹریٹ قندیل زہرا کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ کاروائیاں، گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زائد منافع خوری پر متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی، پرائس لسٹ چسپاں نہ رکھنے، زائد منافع خوری پر اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے پردرجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے،اس موقع پر انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخوں پر عملدرآمد کریں اور اپنیا پنے دکانوں کے اونچے جگہ پر ریٹ لسٹ کو چسپاں کرٰن بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی، جوٹیال بس سٹینڈ، کیٹ بازار، پبلک چوک، خومر بازار سمیت ائیرپورٹ ایریا میں چھاپہ مار کارکاروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور ہوٹلوں کے کچن میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے اور مین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی ترجمان نے واضح کیاکہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سختی کے ساتھ تاکید کی ہے کہ شہر میں زائد منافع خوری اور ناقص صفائی پر زمہ داروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ چیئرکے تحت کاروائی جاری رکھی جائے گی، ترجمان نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ خود ساختہ مہنگائی، کار سر کار میں مداخلت، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں اور ہوٹلوں کے خلاف اپنی شکایات میڈیا سیل نمبر 03555554145 پر درج کرادیں تاکہ فوری کار وائی کیلئے راہ ہموار کیا جاسکے، عوام شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کار وائی جاری رہے گی۔ عوامی خدمت ہی شہری حکومت کی اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں