آئی جی خیبر پختون خواہ ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس کے مورال کو مزید بلند کرنے کیلئے اہم شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جائے۔ضلعی پولیس سربراہ عمران خان
لکی مروت(پولیس رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان (پی ایس ہی ) نے چارج سنبھالتے ہی پولیس پولیس ہیڈ کواٹرار کا دورہ کیا،اس موقعہ پر ڈی پی او کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان , ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر عظمت بنگش بھی موجود تھے افسران اور دفتری سٹاف سے تعارفی ملاقات کی، ضلعی پولیس سربراہ عمران خان نے پولیس لائنیز، پولیس بیرکس،کوت، مال۔خانہ ، پولیس میس ، ایم ٹی سٹاف دفاتر، شعبہ تفتیش، پال، پاس،آن لائن ایف آئی آر کمپیوٹر لیب اور ڈی ار سی سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ہی ہیڈکوراٹر نے ضلعی پولیس سربراہ کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈی پی او عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس کے مورال کو مزید بلند کرنے کیلئے اہم شعبہ جات میں مزید بہتری لائی جائے، اپریشن اور تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لائے، ، پال اور پاس آفس اور ڈی ار سی کے دورہ کے موقع پر ڈی پی او نے انچارج اور سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دفاتر عوام کو قانونی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے اور ہمارے آئی جی صاحب کی یہ ہی ہدایات ہے کہ ہمیں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں آسانیاں پیدا کریں اور عوام کی پولیس تک رسائی کو آسان بنائے، یہاں پر آنے والے سائیلین کے مسائل کو سنا جائے اور انکی مکمل قانونی مدد کی جائے اور لوگوں کو کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بہتری لائے جائے۔
