ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کو ٹرانسفر کرکے ان کیخلاف تحقیقات کی جائے۔
پاراچنار(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کرم کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفس میں ہونے والے ٹینڈرز کو ڈی ایف او نے بلا جواز منسوخ کردئیے جو کہ موقع پر موجود 19 ٹھیکیداروں کیساتھ ظلم و ذیادتی کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کو ٹرانسفر کرکے ان کے خلاف تحقیقات کی جائے پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے رہنماؤں انجینئر نائب صدر عاصم بلال ،پریس سیکٹری اشتر علی ،انجینئر شاہد حسین اور ربیع اللہ نے کہا کہ آج فارسٹ آفس میں پاراچنار میں فارسٹ آفس کی جانب سے سیڈز ، پولی تھین پیگز اور خار دار تاروں کیلئے ٹینڈرز ہورہے تھے جس کیلئے 19 ٹھیکیدار موقع پر موجود تھے جس کی اٹینڈنس شیٹ بھی موجود ہے مگر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بلا جواز ٹینڈرز منسوخ کر دیئے جو کہ موقع پر موجود 19 ٹھیکیداروں کیساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے ٹھیکیداروں نے الزام لگایا کہ ڈی ایف او نے من پسند ٹھیکیداران کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹینڈرز منسوخ کردئیے ہیں جو کہ کنٹریکٹرز کیلئے قابل قبول نہیں ٹھیکیداروں نے اعلان کیا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا اور ٹینڈرز کی منسوخی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
