انڈر 21 گیمز سے بہترین ٹیلنٹ سامنے لایا جائیگا

Spread the love

تمام اضلاع میں صاف وشفاف ٹرائلز لینگے.تائیکوانڈو کوچ شفیق الرحمن

پشاور(سپورٹس نیوز)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام اگلے ماہ سے منعقدہ انڈر 21 گیمز سے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ ملےگا،صوبے بھر سے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے صاف وشفاف ٹرائلز لینگے، گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سےگفتگو کرتے ہوئے تائیکوانڈو کوچ شفیق الرحمن نےکہا کہ ہمارےہاں کافی ٹیلنٹ موجود ہے تا ہم انہیں مواقع دینا اور سرپرستی کرنےکی ضرورت ہے اور اللہ کے فضل سےان گیمز سے کھلاڑیوں کو مکمل سرپرستی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قیوم سٹیڈیم میں قائم تائیکوانڈو اکیڈمی سے مرد وخواتین کھلاڑی سامنے انا شروع ہو گئے،جن میں اقصی وصال، عبداللہ،احمد، زوار،افاق، سہیل، مروان، ٹاقب اور حماد قابل ذکر ہیں۔چارسدہ میں منعقدہ انٹرڈویژنل تائیکوانڈو ٹورنامنٹ میں اقصی وصال نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں