اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ کیخلاف تیمرگرہ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون

Spread the love

درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ملاوٹی اشیاء ضبط۔

لوئیر دیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی لوئر دیر اور محکمہ فوڈ لوئر دیرکا اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ کے خلاف تیمرگرہ کے مختلف علاقوں میں کر یک ڈاون درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ملاوٹی اشیاء ضبط گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی دیر لوئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل احمد خان اور محکمہ فوڈ کنٹرولر کشن حسین نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں چھاپے گوشت، مصالہ جات، چائے کے پتے موقع پر ٹسٹ کیا گیا ملاوٹی مصالہ جات اور رنگ والی چائے کو ضبط کیا گیا اور درجنوں دکانداروں کو بھاری جر مانہ کیا گیا اس موقع پر خوراک سے وابستہ کا روبار، ریسٹورنٹ اور کریانہ کے دکانوں کی بھی چیک کیا گیا اور انہیں ہد ایتی نوٹس جاری کئے گئے فوڈ اتھا رٹی حکام نے تاجروں پر واضح کیا کہ ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں