حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
(پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ سٹی پارک میں جاری کھیلوں کے سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی، جبکہ بچوں کے لائبریری کے قیام سے منفرد لائبریری کا اعزا ز حاصل ہورہا ہے کیونکہ بچوں کے لائبریری میونسپل کارپوریشن کے جانب سے پہلا تجربہ ہے جس سے مستقبل کیلئے دور رس نتائج بروآمد ہونگے بچوں کے لائبریری کے قیام سے بچوں کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے موبائل کے اس جدید دور میں کتاب بینی ایک مشکل مرحلہ ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے عوام دوست اقدامات سے عوام خوش اور مطمئن ہیں بلدیہ عظمیٰ عوامی اعتماد پر پورا ترنے کیلئے کوشاں ہے یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ لائبریری کے قیام سے منفرد تجربہ کامیاب رہا جسکی عوام میں زبردست پزیرائی حاصل ہونے کے بعد سٹی پارک میں بچوں کے لائبریری کا قیام بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا، جہاں پر بچوں کی دلچسپی کے کتابیں لٹریچرز سمیت دیگر معلومات پر مبنی مواد بھی موجود ہوگا۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر قیادت میں عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے ساتھ علم دوست اقدامات کی کوششیں جاری رہیں گی
