گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل فورس کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، ایک درجن سے زائد قصائیوں پر بھاری جرمانے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکریں ِ، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر خود ساختہ مہنگا گوشت فروخت کرنے پر زبردست کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد قصائیوں پر جرمانے کئے۔ جبکہ درجنوں دکانداروں سمیت قصائیوں کو اپنا قبلہ درست کرنے کیلئے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان شہر ی حکومت مظہر مغل نے واضح کیا کہ دکانداروں، پولٹری شاپس مالکان، جنرل سٹورز، ہول سیلرز اور تھوک و پرچون دکانداروں کے خلاف عوامی شکایات پر میونسپل انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر شہرکے مارکیٹیوں، بازاروں اورانکے دکانوں میں انتظامی رٹ قائم رکھنے کیلئے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ خود ساختہ مہنگائی، کار سر کار میں مداخلت، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں اور ہوٹلوں کے خلاف اپنی شکایات میڈیا سیل نمبر 03555554145 پر درج کرادیں تاکہ فوری کار وائی کیلئے زمہ دار سیکٹر مجسٹریٹس کے نوٹس میں لایا جاسکے۔ شہر ی حلقوں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کو وقت کی ضرورت اور روزانہ کی بنیادوں پر کریک ڈاون کا مطالبہ کیا زائد منافع خوری اور ناقص صفائی پر زمہ داروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کار وائی جاری رہنے چاہیے۔
