حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) گلگت میونسپل حدود میں این او سی کے بغیر کسی بھی تعمیرات کی اجازت نہیں دونگا، کمرشل تعمیرات کیلئے سائٹ کا دورہ کرکے ہی نقشہ جات کی منظوری ملے گی بلدیہ عظمیٰ سے منظوری کے بغیر کسی بھی عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی، میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد ہی ماڈل شہر بنانے میں مدد ملے گی نجی، رہائشی اور کمرشل تعمیرات میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت ہی عمل میں لائیں گے اس سلسلے میں میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر کے نگرانی میں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کوششیں قابل تحسین ہے یہ باتیں منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر اور میونسپل بلڈنگ سیکشن کے سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ جوٹیال سمیت دیگر علاقوں میں کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں نقشہ جات کی منظوری کیلئے تفصیلی دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت میونسپل حدود میں میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت ہی تعمیرات یقینی بنارہے ہیں نقشہ جات کے بغیر کسی بھی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے میونسپل بلڈنگ سیکشن کے انچارج ٹاون انجینئر کو سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جس کسی سائٹ انجینئر، اور بلڈنگ انسپکٹرز کے سیکٹرز میں بغیر نقشہ جات کی منظوری کے کسی بھی عمارت کی تعمیرات ثابت ہوئی تو زمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے سیکٹر وائز حلقوں کا تفصیلی معائینہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گلگت میونسپل حدود میں تعمیرات میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے تحت عمل میں لائے جائیں، علاوہ ازیں میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے شہر میں تعمیرات ہونے والے کمرشل اور نجی عمارات کے نقشہ جات کے سلسلے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ ایڈ منسٹریٹر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔
