گلگت کے شہروں کیلئے اچھی خبر، گلگت سٹی پارک کواز سر نو تزیں و آرئش کے ذریعے پرکشش بنایا جائے گا

Spread the love

گلگت (پ ر)گلگت کے شہروں کیلئے اچھی خبر، گلگت سٹی پارک کواز سر نو تزیں و آرئش کے ذریعے پرکشش بنایا جائے گا، ضروری مرمت کے ساتھ سٹی پارک کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں مقامی و غیر مقامی شہریوں کے لئے پرکشش بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا سٹی پارک کا تفصیلی دورہ کے موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر کو ہدایات جاری کردیں، منگل کے روز ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ سٹی پارک کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے دوران سٹی پارک کی تزیں و آرائش اور ضروری مرمت کیلئے موقع پر ہدایات دیں، سٹی پاک وا حد جگہ ہے جہاں پر گلگت اور مضافات کے فیملیز، اور بچے شوق کے ساتھ سیرو تفریح کیلئے بڑی تعداد میں آتے ہیں اور خواتین و بچے سٹی پارک میں محظوظ ہوتے ہیں بالخصوص بچے سٹی فیملی پارک میں تنصیف مختلف کھیلوں کے سامان سے کھیل کود اور اپنا بہترین وقت سرف کرتے ہیں خواتین و بچوں کی خصوصی تفریح کیلئے بلدیہ عظمیٰ بھرپور کردار ادا کررہی ہے تاکہ شہر کا واحد تفریح گا ہ کو پرکشش اور لطف اندوز ہونے کیلئے بہترین ماحول میئسر کیا جائے، ہماری کوشش ہے سٹی پارک کو پرکشش بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کا لارہے ہیں۔عوام الناس سے اپیل ہے سیرو تفریح کی غرض سٹی پارک کا رخ کرنے والے معزز شہریوں سے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور بلدیہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے زمہ دار شہر ی ہونے کا فرض ادا کریں، شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں